ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق احمد محمد آل ربح نے کہا کہ سعودی عرب کے تیس لاکھ سے زائد شیعوں کو عراق جلاوطن کرنے کے لیے مدینہ منورہ کے امام جمعہ شیخ علی الحذیفی کا بیان اسلامی مذاہب کے پیروؤں کے درمیان امتیاز اور نسلی تصفیہ (Ethnic cleansing) کے لیے سعودی عرب کے حکام کے انتہا پسند نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت اصلاحات اورتبدیلیوں کے سلسلے میں قانونی مطالبات کو نظرانداز کرنے کے لیے فرقہ وارانہ مسائل چھیڑ دیتی ہے۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ کے امام جمعہ نے کل نماز جمعہ کے خطبوں میں سعودی عرب کے مشرقی علاقوں میں رہنے والے تیس لاکھ سے زائد شیعوں کو عراق جلاوطن کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
...........
/169